04:38 , 26 اپریل 2026
Watch Live

پاکستان کا خطے میں بڑھتا ہوا سفارتی کردار عالمی سطح پر تسلیم

پاکستان سفارتی کردار عاصم منیر مشرق وسطیٰ
پاکستان سفارتی کردار عاصم منیر مشرق وسطیٰ

امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ میں شائع ہونے والے ایک حالیہ مضمون میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اور سکیورٹی کردار کو نمایاں طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ مضمون کے مطابق پاکستان اب صرف جنوبی ایشیا تک محدود نہیں رہا بلکہ مشرق وسطیٰ اور وسیع تر عالمی سفارتی منظرنامے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حالیہ برسوں میں علاقائی بحرانوں میں ثالثی اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے باعث ایک اہم سفارتی فریق کے طور پر ابھرا ہے۔ خاص طور پر اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات اور امریکا ایران کشیدگی میں ممکنہ جنگ بندی کے تناظر میں پاکستان کے کردار کو قابلِ ذکر قرار دیا گیا ہے۔

مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو خاص طور پر سراہا گیا ہے، جنہیں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے کو سہولت دینے میں اہم شخصیت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی “ملٹری ڈپلومیسی” کو مؤثر، محتاط اور قابلِ اعتماد قرار دیا گیا ہے۔

سونے کی بڑھتی قیمتوں نے جنوبی ایشیا میں شادیوں کے رجحانات بدل دیے

مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خطے کے مختلف ممالک جیسے سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات اس کی سفارتی طاقت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ستمبر 2025 کے پاکستان-سعودی عرب باہمی دفاعی معاہدے کو بھی ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ میں امن کے دیگر اقدامات میں بھی غیر رسمی مگر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے مطابق عالمی سطح پر روایتی ثالثی اداروں کی کمزور کارکردگی کے باعث پاکستان جیسے ممالک کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔

تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اب ایک ایسے ملک کے طور پر سامنے آ رہا ہے جو بڑے عالمی اور علاقائی بحرانوں میں رابطہ کار اور استحکام پیدا کرنے والا کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION